Thursday , May 24 2018
Home / سیاسیات / ورون کانگریس میں شامل نہیں ہوں گے : منیکا گاندھی

ورون کانگریس میں شامل نہیں ہوں گے : منیکا گاندھی

وڈودرہ 12دسمبر (سیاست ڈاٹ کام ) مرکزی وزیر اور بی جے پی کی سینئر لیڈر مینکا گاندھی نے ان کے بیٹے اور پارٹی رکن پارلیمنٹ ورون گاندھی کے کانگریس میں شامل ہونے کی قیاس آرائیوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پھر سے بی جے پی کے ٹکٹ پر ہی رکن پارلیمنٹ منتخب کئے جائیں گے ۔چچا زاد بہن پرینکا گاندھی واڈرا کی مبینہ پہل پر ورون کے گجرات انتخابات کے بعد کانگریس میں شامل ہونے کے قیاس سیاسی حلقوں میں لگائی جا رہی تھیں۔گجرات کے وڈودرہ شہر کے مانجل پور علاقے کے بی جے پی امیدوار کے حق میں پرچار کے لئے آئیں مسز گاندھی نے کل شام صحافیوں سے بات چیت میں اس قیاس آرائی کو مسترد کیا. انہوں نے کہا کہ ورون بی جے پی کے ایم پی ہیں اور پھر سے اسی کے ایم پی بنیں گے ۔مسٹر راہل گاندھی کے مذہب کو لے کر ہوئے تنازعہ کے بارے میں پوچھے جانے پر مسز گاندھی نے کہاکہ انتخابات کوئی گرودوارا تو ہیں نہیں، ہندو غیر ہندو جانے دیجئے ، راہول ہندوستانی تو ہیں۔ کانگریس نے گجرات میں پرچار کی پرزور کوشش کی ہے لیکن یہ شخصیت پر مبنی پارٹی ہے جبکہ بی جے پی نظریات اور کارکن کی بنیاد پر۔

TOPPOPULARRECENT