Monday , June 18 2018
Home / کھیل کی خبریں / ورون کاونٹی کرکٹ کھیلنے کے خواہاں

ورون کاونٹی کرکٹ کھیلنے کے خواہاں

لندن ۔ 25 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر ورون آرون اپنے ساتھی کھلاڑی و بیٹسمین چیٹیشور پجارا کے نقش قدم پر چلتے ہوئے کاونٹی کرکٹ کھیلنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ انگلینڈ کے خلاف منعقدہ ٹسٹ سیریز میں ورون آرون اپنی تیز رفتار بولنگ سے سب کو متاثر کیا ہے اور اب وہ چاہتے ہیں کہ بولنگ صلاحیتوں کو مزید نکھارا جائے جس کیلئے انگلینڈ سے بہتر دوسرا کوئی مقام نہیں ہوسکتا۔ اسکائی اسپورٹس کو دیئے گئے اپنے انٹرویو میں کہا کہ کاونٹی کرکٹ میں شرکت کرنا ان کی ترجیحات کی فہرست میں سب سے اوپر ہے۔ دریں اثناء انگلینڈ کے خلاف ٹسٹ سیریز میں 1-0 کی شکست کے بعد ہندوستانی بیٹسمین پجارا نے ہفتہ کو ڈربی شائر کے ساتھ ایک معاہدہ کیا ہے جس کے تحت وہ کاونٹی کرکٹ میں اس کی نمائندگی کریں گے۔ ہندوستانی کھلاڑی بیرون ملک اپنے مظاہروں کو بہتر بنانے کیلئے کاونٹی کرکٹ کا رخ کررہے ہیں۔ اس ضمن میں پجارا کا کہنا ہیکہ انگلینڈ میں کرکٹ کافی مسابقتی ہوتی ہے کیونکہ یہاں کے حالات بیٹسمینوں کیلئے مشکل ہونے کے علاوہ بولروں کیلئے بھی آسان نہیں ہوتے۔ آرون نے ٹسٹ سیریز میں اولڈ ٹرایفورڈ میں اپنے پہلے مقابلہ میں3 وکٹ حاصل کرنے کے علاوہ باونسر کے ذریعہ براڈ کی ناک کو زخمی بھی کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT