ورون کو ان کے معیار کا عہدہ دیا جائیگا : بی جے پی

کولکتہ 16 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) ورون گاندھی کو بی جے پی صدر امیت شاہ کی جانب سے معلنہ عہدیداروں کی نئی ٹیم میں جنرل سکریٹری کی حیثیت سے برخواست کردئے جانے کے بعد پارٹی سکریٹری سدھارتھ ناتھ سنگھ نے کہا کہ پارٹی ان کے معیار کے مطابق انہیں کوئی عہدہ فراہم کریگی ۔ انہوں نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی میں کئی مواقع ہی

کولکتہ 16 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) ورون گاندھی کو بی جے پی صدر امیت شاہ کی جانب سے معلنہ عہدیداروں کی نئی ٹیم میں جنرل سکریٹری کی حیثیت سے برخواست کردئے جانے کے بعد پارٹی سکریٹری سدھارتھ ناتھ سنگھ نے کہا کہ پارٹی ان کے معیار کے مطابق انہیں کوئی عہدہ فراہم کریگی ۔ انہوں نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی میں کئی مواقع ہیں اور حکومت میں بھی ہیں۔ انہیں یقین ہے کہ پارٹی ورون گاندھی کے معیار کو ذہن میں رکھتے ہوئے انہیں مناسب عہدہ فراہم کریگی ۔ اس سوال پر کہ آیا امیت شاہ کی نئی ٹیم میں مغربی بنگال کو کیوں جگہ نہیں دی گئی ہے انہوں نے کہا کہ نریندر مودی ریاستوں کی نمائندگی میں یقین نہیں رکھتے بلکہ وہ سارے ہندوستان کو ایک یونٹ اور اکائی میں دیکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ در اصل یہ ایک سیاسی مسئلہ ہے کہ کون سا لیڈر کس ریاست سے آیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے سوچنے کا انداز مختلف ہیں اور وہ ریاستوں کی بجائے ملک کو ایک اکائی کے طور پر دیکھتے ہیں اور اسی اعتبار سے فیصلے کرتے ہیں۔ مسٹر سنگھ نے کہا کہ ہندوستان کو ایک اکائی کی حیثیت سے دیکھنے کیلئے طرز فکر میں عام تبدیلی کی بھی ضرورت ہے ۔

TOPPOPULARRECENT