ورکشاپ سے زیورات کا سرقہ کرنے والے ملازمین گرفتار

سی سی ٹی وی سے ملازمین کی نشاندہی، ڈی سی پی ویسٹ زون کی پریس کانفرنس

سی سی ٹی وی سے ملازمین کی نشاندہی، ڈی سی پی ویسٹ زون کی پریس کانفرنس
حیدرآباد 10 نومبر (سیاست نیوز ) پنجہ گٹہ پولیس نے دو سارقین کو گرفتار کرلیا جو اپنے مالک کی ورک شاپ میں طلائی زیورات کے سرقہ میں ملوث تھے ۔ ڈپٹی کمشنر پولیس ویسٹ زون مسٹر کے وینکٹیشورلو نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ 32 سالہ بی چھترو نائک اپنے ساتھی سوابت دیویندر نائک ساکن رویندر نائک نگر کالونی فلک نما، ریشب جیمس این جیولیری شاپ کے ملازمین ہیں ۔ چھترو نائک مذکورہ شاپ میں گذشتہ 13 سال سے ملازمت کررہا تھا لیکن وہ معاشی مسائل سے دوچار تھا جس کے سبب مقروض ہوگیا ۔ اس نے اپنے مالک کی دکان میں سرقہ کرنے کا منصوبہ تیار کیا اور 26 اکٹوبر کی شب اس نے اپنے ساتھی دیویندر نائک کی مدد سے جیولیری شاپ میں داخل ہوکر وہاں سے قیمتی نگینوں اور طلائی زیورات کاسرقہ کرلیا ۔ پولیس نے ورک شاپ میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے کی ریکارڈنگ کا تجزیہ کیا جس میں چھترو نائک اور اس کے ساتھی کی شناخت ہوگئی اور پنجہ گٹہ پولیس نے انہیں فوری حراست میں لیکر تفتیش کی جس میں انہوں نے اقبال جرم کرلیا ۔ پولیس نے گرفتار ملزمین کے قبضہ سے 230 گرام مسروقہ طلائی زیورات برآمد کرلئے ۔

TOPPOPULARRECENT