Saturday , November 25 2017
Home / کھیل کی خبریں / ورکنگ کمیٹی کے اجلاس میں چینائی اور راجستھان کا موضوع اہم

ورکنگ کمیٹی کے اجلاس میں چینائی اور راجستھان کا موضوع اہم

نئی دہلی ۔16 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام ) بی سی سی آئی کی ورکنگ کمیٹی کا نئے صدر سشانک منوہر کی صدارت میں اتوار کو جو ممبئی میں اجلاس ہوگا تو اس میں چینائی سوپر کنگس اور راجستھان رائلس کی ٹیموں کو راحت ملے گی کیونکہ اس اجلاس میں ان ٹیموں پر عائد پابندی میں کسی قسم کے اضافہ کا کوئی امکان نہیں۔ گذشتہ اگست میں یہ اجلاس دراصل کولکتہ میں منعقد شدنی تھا لیکن اسے ملتوی کردیا گیا تھا لہٰذا اب اس اجلاس میں وہی موضوعات ہوں گے جو پہلے موجود تھے۔ اس اجلاس میں آئی پی ایل ورکنگ گروپ کی رپورٹ جو کہ آئی پی ایل 9 کے متعلق داخل کی گئی ہے اس پر تبادلہ خیال اہم موضوعات میں شامل ہیں اور امید کی جارہی ہیکہ اس دوران چینائی سوپرکنگس اور راجستھان رائلس پر مزید کسی قسم کی پابندی کا امکان نہ ہونے کے برابر ہے۔ علاوہ ازیں آئی پی ایل کے ورکنگ گروپ نے تجویز کی ہیکہ ٹورنمنٹ کو 8 ٹیموں کے ساتھ کھلانے کیلئے دو نئی ٹیموں کیلئے بولی لگائی جانی چاہئے۔ یہ بھی تجویز ہیکہ سپریم کورٹ کی جانب سے عائد کردہ پابندی کی تکمیل کے بعد چینائی سوپرکنگس اور راجستھان رائلس کو پرتعیش ٹورنمنٹ میں دوبارہ شامل کرلیا جائے۔

TOPPOPULARRECENT