Thursday , September 20 2018
Home / ہندوستان / وزارت برائے فروغ انسانی وسائل کی کمیٹی کی جانب سے تحقیقات

وزارت برائے فروغ انسانی وسائل کی کمیٹی کی جانب سے تحقیقات

نئی دہلی /6 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزارت فروغ انسانی وسائل نے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے، تاکہ سروا سکھشا ابھیان کے لئے ایک این جی او کی جانب سے جمع کئے ہوئے مالیہ کے غبن کے الزام کی تحقیقات کی جاسکیں۔ یہ این جی او سماجی کارکن تیستا سیتلواد چلاتی ہیں، جن کو ان کے شوہر کے ساتھ غبن کے ایک اور مقدمہ کا سامنا ہے۔ تین رکنی کمیٹی کے صدر سپریم ک

نئی دہلی /6 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزارت فروغ انسانی وسائل نے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے، تاکہ سروا سکھشا ابھیان کے لئے ایک این جی او کی جانب سے جمع کئے ہوئے مالیہ کے غبن کے الزام کی تحقیقات کی جاسکیں۔ یہ این جی او سماجی کارکن تیستا سیتلواد چلاتی ہیں، جن کو ان کے شوہر کے ساتھ غبن کے ایک اور مقدمہ کا سامنا ہے۔ تین رکنی کمیٹی کے صدر سپریم کورٹ کے وکیل ابھیجیت بھٹا چارجی ہوں گے اور یہ سنٹرل یونیورسٹی کے وائس چانسلر ایس اے باری اور سینئر وزارت فروغ انسانی وسائل کے عہدہ دار گیا پرساد پر مشتمل ہوگی، جو اس کے ارکان ہوں گے۔ کمیٹی این جی او سب رنگ ٹرسٹ پر الزامات کا جائزہ لے گی۔

کمیٹی کے دونوں ارکان نے تاہم کہا کہ انھیں ہنوز اس سلسلے میں کوئی اطلاع وصول نہیں ہوئی۔ سیتلواد اور ان کے شوہر جاوید آنند گلبرگ سوسائٹی غبن مقدمہ میں بھی ملوث ہیں۔ سپریم کورٹ نے حال ہی میں گجرات پولیس کو ہدایت دی ہے کہ اس مقدمہ میں اس جوڑے کو گرفتار نہ کیا جائے اور انھیں تحقیقات میں تعاون کی ہدایت دی گئی ہے۔ یہ مقدمہ احمد آباد کی گلبرگ سوسائٹی میں مالیہ کے ناجائز استعمال کے بارے میں ہے۔ یہ میوزیم 2002ء کے فسادات میں تباہ کردیا گیا تھا۔ دریں اثناء وزارت کے ذرائع نے کہا کہ سیتلواد مرکزی مشاورتی بورڈ برائے تعلیمات سے علحدہ بھی کی جاسکتی ہیں، جس کی تنظیم جدید این ڈی اے حکومت کے برسر اقتدار آنے کے بعد ہوئی ہے۔ یہ ملک کا اعلی ترین فیصلہ ساز ادارہ برائے تعلیم ہے۔

وزیر اعظم مودی 30 بارسوخ عالمی افراد میں شامل
نئی دہلی /6 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) وزیر اعظم نریندر مودی کو ان 30 انتہائی بااثر افراد میں شامل کیا گیا ہے، جن کی فہرست رسالہ ٹائم کے انٹرنیٹ ایڈیشن پر شائع ہوئی ہے۔ ان افراد میں صدر امریکہ بارک اوباما بھی شامل ہیں۔ سماجی ذرائع ابلاغ نے اس کا تجزیہ کیا ہے۔ اس میں برطانوی مصنف ہیری پاٹر سیریز کی جے کے رولنگ اور گلوکار ٹیلر سوئفٹ اور بیانس ناولس بھی شامل ہیں۔ رسالہ ٹائم کے بموجب سماجی نیٹ ورکنگ سائٹس ٹوئٹر اور فیس بک پر وزیر اعظم ہند کے تین کروڑ 80 لاکھ مداح ہیں، اس طرح وزیر اعظم ہند دنیا کے دیگر تمام قائدین سے سوائے بارک اوباما کے آگے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT