Monday , November 20 2017
Home / شہر کی خبریں / وزارت خارجہ میں ہندوستانی طلبہ کے رجسٹریشن کا ماڈیول کا آغاز

وزارت خارجہ میں ہندوستانی طلبہ کے رجسٹریشن کا ماڈیول کا آغاز

ایڈیشنل سکریٹری گیانیشور ایم مولے کا چیف سکریٹری راجیو شرما کو مکتوب
حیدرآباد ۔ 11 ۔ اگست : ( این ایس ایس ) : گیانیشور ایم مولے ، ایڈیشنل سکریٹری ، وزارت خارجہ امور نے چیف سکریٹری حکومت تلنگانہ راجیو شرما کو ایک مکتوب تحریر کرتے ہوئے بتایا کہ وزارت خارجہ نے بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے والے ہندوستانی طلبہ کے رجسٹریشن کا عمل شروع کیا ہے تاکہ مختلف ممالک میں تعلیم حاصل کررہے ہندوستانی طلبہ کے ڈیٹا کو ترتیب دیا جائے ۔ جس سے حکومت انہیں ضرورت کے وقت صلاح و مشورہ دے پائے گی ۔ طلبہ کے رجسٹریشن ماڈیول کو وزارت کے MADAD پورٹل پر پیش کیا گیا ہے ۔ انہوں نے طلبہ سے اس ماڈیول میں رجسٹریشن کروانے کی خواہش کی بعد کے ہفتوں میں اس ماڈیول کو وسعت دی جائے گی تاکہ ہندوستانی طلبہ کے لیے ملک کے چند ایڈوائزریز کو شامل کیا جائے ۔۔

TOPPOPULARRECENT