Monday , December 18 2017
Home / ہندوستان / وزارت داخلہ کے انڈر سیکریٹری پُراسرار حالت میں لاپتہ

وزارت داخلہ کے انڈر سیکریٹری پُراسرار حالت میں لاپتہ

قوم کی خدمت پر کئی دشمن بن گئے ، افسران بالا پر دباؤ کا الزام
غازی آباد۔ 11 مئی (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزارت داخلہ میں انڈر سیکریٹری آنند جوشی جو بشمول فورڈ فاؤنڈیشن بعض غیرسرکاری تنظیموں کو بیرونی کرنسی کے قانون سے متعلق قانون کے تحت نوٹسوں کی اجرائی کے سبب تنازعہ کا شکار ہوگئے تھے، آج اپنے گھر سے لاپتہ ہوگئے اور ایک نوٹ چھوڑتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ’’ملک کی خدمت کرتے ہوئے وہ بہت زیادہ دشمن بنالئے ہیں اور انہیں ذہنی ہراسانی کا سامنا ہے‘‘۔ سی بی آئی کی جانب سے گزشتہ روز اپنے خلاف مقدمہ درج کئے جانے کے بعد آنند جوشی نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کے افسران بالا ان پر دباؤ ڈال رہے تھے کہ بشمول فورڈ فاؤنڈیشن بعض غیرسرکاری تنظیموں کو جاری کردہ نوٹسوں سے دستبرداری اختیار کی جائے۔ جوشی کی بیوی میناکشی شرما نے اندرا پورم میں واقع ان کی رہائش گاہ پر کہا کہ انہیں (جوشی کو) آخری مرتبہ کل 2 بجے شب نظر آئے۔ بعدازاں آرام کے لئے اپنے کمرہ میں چلے گئے‘‘۔ میناکشی نے کہا کہ ’’جب مَیں 7 بجکر 30 منٹ پر بیدار ہوئی تو دیکھا کہ گھر کا بڑا دروازہ کھلا پڑا تھا اور وہ (جوشی) وہاں نہیں تھے۔ بعدازاں مجھے ان کا چھوڑا ہوا ایک نوٹ دستیاب ہوا‘‘۔ نوٹ میں جوشی نے مزید لکھا کہ ’’میں گھر چھوڑ جارہا ہوں۔ براہ کرم آپ میری تلاش نہ کرنا۔ اب ہمارے بچوں کی ماں اور باپ دونوں آپ (میناکشی) ہی ہیں‘‘۔

TOPPOPULARRECENT