Sunday , November 19 2017
Home / ہندوستان / وزارت داخلہ کے لاپتہ عہدیدار کو سی بی آئی نے گرفتار کرلیا

وزارت داخلہ کے لاپتہ عہدیدار کو سی بی آئی نے گرفتار کرلیا

نئی دہلی ۔ /15 مئی (سیاست ڈاٹ کام) وزارت داخلہ کے ایک عہدیدار جو گزشتہ چار دن سے لاپتہ تھے آج سی بی آئی نے گرفتار کرلیا ۔ انڈر سکریٹری آنند جوشی سے سی بی آئی کی اسپیشل کرائم ڈیویژن کے عہدیدار پوچھ تاچھ کررہے ہیں ۔ انہوں نے کئی این جی اوز کو مالی فوائد حاصل کرتے ہوئے ایف سی آر اے نوٹس جاری کرنے کے معاملے میں مبینہ طور پر جانبدارانہ رول ادا کیا تھا ۔ سی بی آئی کے سمن جاری کرنے کے بعد وہ چہارشنبہ کی صبح سے اپنے مکان واقع غازی آباد سے لاپتہ تھے ۔ آج انہیں مغربی دہلی کے تلک نگر علاقہ سے گرفتار کیا گیا اور پوچھ تاچھ کیلئے سی بی آئی ہیڈ کوارٹر لے جایا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT