Saturday , May 26 2018
Home / شہر کی خبریں / وزارت ریلوے میں 89 ہزار 409 جائیدادوں پر تقررات، ایس ایس سی اور آئی ٹی آئی امیدواروں کو ملازمتوں کے مواقع، پرکشش تنخواہیں

وزارت ریلوے میں 89 ہزار 409 جائیدادوں پر تقررات، ایس ایس سی اور آئی ٹی آئی امیدواروں کو ملازمتوں کے مواقع، پرکشش تنخواہیں

حیدرآباد۔ 16 فبروری (سیاست نیوز) وزرات ریلوے نے دنیا بھر میں اب تک کے سب سے بڑے تقررات کے عمل کا اعلان کیا ہے۔ 89,409 جائیدادوں پر تقررات کا اعلان کیا گیا جو Group-C Level-I اور Level-II کے دیگر زمرہ جات کے لیے ہوں گے۔ اسسٹنٹ لوکو پائلٹ، ٹیکنیشینس، فٹر، کرین ڈرائیور، لوہار اور کارپینٹر کے عہدوں کے لیے آن لائین درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔ Group-C Level-I کی جائیدادوں جیسے ٹریک مینٹینر، پوائنٹس نائن ہیلپر، گیٹ مین اور پورٹر کی جائیدادوں پر بھی تقررات ہوں گے۔ 10 ویں جماعت کامیاب اور آئی ٹی آئی کی تکمیل کرچکے والے امیدوار Group-C Level-I پر تقررات کے اہل ہوں گے جبکہ Group-C Level-II کے لیے امیدواروں کو 10 ویں اور آئی ٹی آئی کے علاوہ انجینئرنگ میں ڈپلومہ یا انجینئرنگ میں گریجویشن کی ڈگری رکھنی ہوگی۔ ریلوے نے تقررات کے لیے اعلامیہ جاری کردیا ہے کہ Group-C Level-II زمرے کی جائیدادوں کے لیے امیدواروں کی عمر 18 سے 28 سال ہونی چاہئے۔ امیدواروں کو 10 ویں جماعت کے علاوہ آئی ٹی آئی یا انجینئرنگ میں ڈپلومہ یا گریجویشن کی ڈگری حاصل کرنی ہوگی۔ Group-C Level-I کی جائیدادوں کے لیے امیدواروں کی عمر 18 تا 31 سال کے درمیان ہو اور وہ 10 ویں اور آئی ٹی آئی پاس ہونا چاہئے۔ Group-C Level-II جائیدادوں کے لیے ماہانہ تنخواہ معہ الائونسس 7 ویں پے کمیشن کی سفارشات کے مطابق 19,900-63,200 ہوں گی۔ جبکہ Level-I کی جائیدادوں کی تنخواہ 18,000-56,900 ہوگی۔ Level-II جائیدادوں کے لیے 5 مارچ جبکہ Level-I جائیدادوں کے لیے 12 مارچ تک درخواستیں قبول کی جائیں گی۔ ریلوے رکروٹمنٹ بورڈ کے ویب سائٹ پر نوٹیفکیشن کی تفصیلات موجود ہیں۔

TOPPOPULARRECENT