Tuesday , January 23 2018
Home / شہر کی خبریں / وزراء اور ارکان اسمبلی پر شہد کی مکھیوں کا حملہ

وزراء اور ارکان اسمبلی پر شہد کی مکھیوں کا حملہ

پریتالہ سنیتا بھی متاثر ، وی آئی پیز خود کو بچانے بھاگنے لگے

پریتالہ سنیتا بھی متاثر ، وی آئی پیز خود کو بچانے بھاگنے لگے
حیدرآباد ۔ 8 ۔ نومبر : ( این ایس ایس ) : آندھرا پردیش کے ضلع اننت پور کے مداکیسرا منڈل کے تحت موضع گڈومکہ میں آج منعقدہ جنم بھومی پروگرام کے دوران شہد کی مکھیوں کے حملہ سے خوفزدہ وزراء ، ارکان مقننہ اور دیگر اہم شخصیات اِدھر اُدھر بھاگنے پر مجبور ہوگئے ۔ جیسے ہی جنم بھومی پروگرام شروع ہوا وہاں موجود کسی شرارتی نے شہد کی مکھیوں کے پُٹھا کو چھیڑ دیا ۔ جس کے ساتھ ہی اس پر موجود مکھیاں بکھیر گئیں اور وہاں موجود افراد کو کاٹنا شروع کردیا ۔ خوفزدہ افراد خود کو بچانے کے لیے بھاگنے پر مجبور ہوگئے ۔ مکھیوں کے کاٹنے سے کئی افراد متاثر ہوئے ہیں ۔ وزیر سیول سپلائز شریمتی پریتالہ سنیتا ، ارکان اسمبلی پارتھا سارتھی ، ایرنا اور رکن قانون ساز کونسل تپے سوامی کو بھی ان مکھیوں نے کاٹ لیا حالانکہ وہ مکھیوں کے غضب سے بچنے دوڑتے ہوئے اپنی کاروں میں بیٹھ کر کار کے شیشے چڑھا دئیے تھے ۔ افراتفری کے دوران جنم بھومی پروگرام منسوخ کردیا گیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT