Monday , June 18 2018
Home / شہر کی خبریں / وزراء سے چیف منسٹر کی مشاورت

وزراء سے چیف منسٹر کی مشاورت

حیدرآباد۔/4اکٹوبر، ( سیاست نیوز) تلنگانہ کے چیف منسٹر کے چندر شیکھر رائو نے بجٹ سیشن کے آغاز سے قبل آج وزراء اور ارکان اسمبلی سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ یہ وزراء اور ارکان اسمبلی ان سے ملاقات کے لئے پہنچے تھے۔ ڈپٹی اسپیکر پدما دیویندر ریڈی، وزیر فینانس ایٹالہ راجندر، وزیر تعلیم جگدیشور ریڈی، وزیر ایکسائیز پدما راؤ، رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر کے کیشوراؤ، رکن اسمبلی سرینواس گوڑ، رکن قانون ساز کونسل بھانو پرساد نے بھی چیف منسٹر سے ملاقات کی۔ بتایا جاتا ہے کہ ان قائدین سے ملاقات کے دوران بجٹ اجلاس کی تیاری اور اجلاس میں حکومت کی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔ چیف منسٹر کو وزیر فینانس نے بجٹ کی تیاریوں سے واقف کرایا۔ چیف منسٹر نے وزیر فینانس کو ہدایت دی کہ وہ تمام محکمہ جات سے جلد از جلد بجٹ تجاویز حاصل کرتے ہوئے اندرون ایک ہفتہ بجٹ کو قطعیت دیں۔

TOPPOPULARRECENT