Saturday , December 15 2018

وزراء کو مختلف اضلاع میں پرچم کشائی کی ذمہ داری

یوم آزادی ہند کی تقاریب
وزراء کو مختلف اضلاع میں پرچم کشائی کی ذمہ داری
حیدرآباد۔/12اگسٹ، ( سیاست نیوز) ریاستی حکومت نے یوم آزادی کے موقع پر اضلاع میں وزراء کو پرچم کشائی کی ذمہ داری دی ہے۔ اس سلسلہ میں پرنسپل سکریٹری پولٹیکل آدھر سنہا نے احکامات جاری کئے۔ دونوں ڈپٹی چیف منسٹرس اور وزراء کو 31 اضلاع میں پرچم کشائی کی ذمہ داری دی گئی۔ اسپیکر ایس مدھو سدن چاری جئے شنکر بھوپال پلی ضلع، اجمیرا چندولال محبوب آباد، کڈیم سری ہری ورنگل ( اربن )، پی راجیشور ریڈی گورنمنٹ وہپ ورنگل ( رورل )، بی وینکٹیشورلو گورنمنٹ وہپ جنگاؤں، کے ٹی راما راؤ سرسلہ، ای راجندر کریم نگر، کے ایشور گورنمنٹ چیف وہپ جگتیال، پی سدھاکر ریڈی گورنمنٹ چیف وہپ پداپلی، جوگورامنا عادل آباد، اے اندرا کرن ریڈی نرمل، این اوڈیلو گورنمنٹ وہپ منچریال، راجو شرما مشیر حکومت آصف آباد، ٹی ہریش راؤ سدی پیٹ، پدما دیویندر ریڈی میدک، محمد محمود علی سنگاریڈی، پوچارم سرینواس ریڈی نظام آباد، گمپا گوردھن کاماریڈی، سی لکشما ریڈی محبوب نگر، جے کرشنا راؤ ناگرکرنول، نرنجن ریڈی نائب صدرنشین پلاننگ بورڈ ونپرتی، ٹی سرینواس یادو گدوال، ٹی ناگیشورراؤ کھمم، ٹی پدما راؤ کوتہ گوڑم، ایم ودیا ساگر نائب چیرمین کونسل نلگنڈہ، جگدیش ریڈی سوریہ پیٹ، جی سنیتا گورنمنٹ وہپ بھونگیر، ای مہیندر ریڈی وقارآباد، کے سوامی گوڑ چیرمین کونسل رنگاریڈی اور این نرسمہا ریڈی میڑچل میں پرچم کشائی انجام دیں گے۔واضح رہے کہ خود چیف منسٹر کے چندر شیکھر راو تاریخی قلعہ گولکنڈہ میں یوم آزادی کے موقع پر رسم پرچم کشائی انجام دینگے اور پریڈ کی سلامی بھی لیں گے ۔

TOPPOPULARRECENT