Wednesday , January 17 2018
Home / شہر کی خبریں / وزراء کو پارٹی ورکرس کی بھلائی پر توجہ دینے کا مشورہ

وزراء کو پارٹی ورکرس کی بھلائی پر توجہ دینے کا مشورہ

پلینری اجلاس میں چیف منسٹر تلنگانہ کے چندر شیکھر راؤ کا خطاب کے دوران انتباہ

پلینری اجلاس میں چیف منسٹر تلنگانہ کے چندر شیکھر راؤ کا خطاب کے دوران انتباہ
حیدرآباد۔/24اپریل، ( سیاست نیوز) چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے ریاستی وزراء کو متنبہ کیا کہ وہ پارٹی ورکرس کی بھلائی پر توجہ دیں بصورت دیگر آنے والے دنوں میں ورکرس انہیں سبق سکھائیں گے۔ پارٹی پلینری میں تقریر کے دوران چندر شیکھر راؤ نے جب پارٹی ورکرس کی بھلائی کا تذکرہ کیا اور کہا کہ اجلاس میں شریک کارکن منتظر ہیں کہ ان کی بھلائی کے حق میں کیا کہا جائے گا۔ اس پر ہزاروں کارکن نشستوں سے اُٹھ کھڑے ہوئے اور کے سی آر کے حق میں نعرے لگانے لگے۔ کارکنوں کی اس نعرہ بازی پر اشارہ کرتے ہوئے کے سی آر نے وزراء سے کہا کہ یہ آپ کیلئے ایک انتباہ ہے۔ اگر آپ ان کی بھلائی پر توجہ نہیں دیں گے تو یہ آپ کو دیکھ لیں گے۔ انہوں نے پارٹی کارکنوں کیلئے 2لاکھ روپئے انشورنس کا اعلان کیا۔ انہوں نے بتایا کہ تلنگانہ میں پارٹی کی ریکارڈ رکنیت سازی ہوئی ہے اور 50لاکھ افراد نے رکنیت قبول کی۔ عام طور پر سیاسی جماعتوں میں رکنیت سازی کی فیس پارٹی ادا کرتی ہے لیکن ٹی آر ایس میں عوام نے فیس ادا کی۔ رکنیت سازی سے پارٹی کو 10کروڑ روپئے حاصل ہوئے ہیں جو کارکنوں کی بھلائی کیلئے ڈپازٹ کردیئے گئے۔ انہوں نے بتایا کہ ہر کارکن کو کسی ناگہانی صورت میں 2لاکھ روپئے انشورنس کی رقم حاصل ہوگی، اس کے لئے پارٹی نے 4.5کروڑ روپئے انشورنس کمپنی کو ادا کئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT