Friday , December 15 2017
Home / اضلاع کی خبریں / وزراء کی ڈپٹی چیف منسٹر کے سری ہری سے نمائندگی

وزراء کی ڈپٹی چیف منسٹر کے سری ہری سے نمائندگی

نارائن پیٹ ۔ 24 اکٹوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نارائن پیٹ کے قدیم خانگی ڈگری کالج سوریا لکشمی کو سرکاری ڈگری کالج کے طور پر حکومت کو اپنی تحویل میں لینے اور نارائن پیٹ میں پی جی سنٹر کے قیام کی جلد از جلد منظوری دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے رکن اسمبلی نارائن پیٹ مسٹر ایس راجندر ریڈی نے ضلع انچارج و ریاستی وزیرصحت ڈاکٹر لکشماریڈی کے ہمراہ وزیراعلیٰ تعلیم مسٹر کڈیم سری ہری سے ان کے چیمبر میں ملاقات کرتے ہوئے نمائندگی کی، جس پر نائب وزیراعلیٰ و وزیراعلیٰ تعلیم مسٹر کڈیم سری ہری نے متعلقہ سکریٹری سے تمام تفصیلات منگوا کر بہ نفس نفیس تکنیکی رکاوٹ کا مشاہدہ کیا۔ انہوں نے اس موقع پر تیقن دیا کہ نئے تعلیمی سال سے سوریا لکشمی ڈگری کالج کو حکومت اپنی تحویل میں لے لیگی اور پی جی سنٹر کے قیام کیلئے بہت جلد جی او بھی جاری کیا جائے گا۔ واضح رہیکہ ریاستی وزیر بلدی نظم و نسق مسٹر کے تارک راما راؤ نے نارائن پیٹ میں اپنے دورہ کے موقع پر ایک جلسہ عام میں اعلان کیا تھا کہ سوریا لکشمی ڈگری کالج کو حکومت اپنی تحویل میں لیتے ہوئے طلباء کو مفت اعلیٰ تعلیم کے حصول کو یقینی بنائے گی اور نارائن پیٹ میں پی جی سنٹر کا قیام بھی عمل میں لایا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT