Saturday , January 20 2018
Home / سیاسیات / وزراء کے تبصروں پر مودی کی خاموشی افسوسناک

وزراء کے تبصروں پر مودی کی خاموشی افسوسناک

جئے پور ۔ 23 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی کی ستائش کرنے پر پارٹی کے اندر تادیبی کارروائیوں کی خبروں کے درمیان کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ششی تھرور نے آج وزیراعظم نریندرمودی پر الزام عائد کیا کہ وہ اپنے وزراء کے تبصروں پر ’’خاموشی‘‘ اختیار کئے ہیں۔ ان کے وزراء متنازعہ ریمارکس کرتے ہوئے ماحول کو کشیدہ بنارہے ہیں۔ یہ وزرا

جئے پور ۔ 23 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی کی ستائش کرنے پر پارٹی کے اندر تادیبی کارروائیوں کی خبروں کے درمیان کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ششی تھرور نے آج وزیراعظم نریندرمودی پر الزام عائد کیا کہ وہ اپنے وزراء کے تبصروں پر ’’خاموشی‘‘ اختیار کئے ہیں۔ ان کے وزراء متنازعہ ریمارکس کرتے ہوئے ماحول کو کشیدہ بنارہے ہیں۔ یہ وزراء متنازعہ مسائل اور تبدیلی مذہب کے موضوع پر من مانی بیانات دے رہے ہیں۔ وی ایچ پی جیسی تنظیموں کی جانب سے گھر واپسی پروگرام پر انہوں نے تنقید کی۔ ششی تھرور نے کہا کہ نریندر مودی کو یہ محسوس کرنا چاہئے کہ ان کے وزراء اتنا بھی نہیں جانتے کہ گھر واپسی جیسے پروگرام چلا کر وہ بیرونی سرمایہ کاری کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کررہے ہیں۔ درحقیقت یہ قائدین اور وزراء بیرونی سرمایہ کاری کی پرواہ نہیں کرتے کیونکہ مودی حکومت کا معاشی ایجنڈہ یا انتخابات کے دوران عوام سے کئے گئے وعدوں کو انہوں نے فراموش کردیا ہے۔ ایسے میں کانگریس کو آئندہ انتخابات کا انتظار ہے۔

TOPPOPULARRECENT