Sunday , January 21 2018
Home / ہندوستان / وزرائے خارجہ ہندوستان اور ترکی کی ملاقات

وزرائے خارجہ ہندوستان اور ترکی کی ملاقات

نئی دہلی /16 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) وزیر خارجہ ہندوستان سشما سوراج اور وزیر خارجہ ترکی میولوت نے آج کئی باہمی، علاقائی اور عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کیا اور مختلف شعبوں میں دو طرفہ شراکت داری کا عہد کیا۔ سشما سوراج کو وزیر خارجہ ترکی کی جانب سے ساتویں ترکی سفیروں کی کانفرنس سے خطاب کرنے کی دعوت بھی دی گئی تھی، لیکن وہ ایسا نہیں کرسکیں

نئی دہلی /16 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) وزیر خارجہ ہندوستان سشما سوراج اور وزیر خارجہ ترکی میولوت نے آج کئی باہمی، علاقائی اور عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کیا اور مختلف شعبوں میں دو طرفہ شراکت داری کا عہد کیا۔ سشما سوراج کو وزیر خارجہ ترکی کی جانب سے ساتویں ترکی سفیروں کی کانفرنس سے خطاب کرنے کی دعوت بھی دی گئی تھی، لیکن وہ ایسا نہیں کرسکیں، کیونکہ ان ہی تواریخ میں ہندوستان میں پرواسی بھارتیہ دیوس منایا جا رہا تھا۔ ہندوستان اور ترکی کے دیرینہ تاریخی گہرے روابط ہیں، دونوں ممالک کے درمیان معاشی اور تجارتی تعاون وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ گہرا ہوتا جارہا ہے اور باہمی تعلقات کو ایک اہم جہت دیتا ہے۔ کئی باہمی معاہدات اور ادارہ جاتی نظاموں کے قیام کے معاہدوں پر دستخط کئے گئے، ان سے دونوں ممالک کے معاشی اور تجارتی تعلقات میں مزید استحکام پیدا ہوگا۔ 150 سے زیادہ دہلی کی کمپنیوں نے ترکی میں مشترکہ کاروبار اور تجارت سے اتفاق کیا ہے، ان میں پالی پلیکس، جی ایم آر، ٹاٹا موٹرس، مہندرا اینڈ مہندرا، ریلائنس، اسپات، برلا، جین آبپاشی، ویپرو اور ڈابر شامل ہیں۔

TOPPOPULARRECENT