وزرائے خارجہ ہندوستان اور عرب امارات کی ملاقات

نئی دہلی ۔ 21 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) وزیرخارجہ ہندوستان سشماسوراج نے آج متحدہ عرب امارات کے وزیرخارجہ برائے مملکت انور جرجاش سے ملاقات کی اور باہمی تعلقات کے استحکام کے موضوع پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں قائدین نے علاقائی اور عالمی صورتحال پر بھی غور کیا۔ وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے کہا کہ جرجاش نے ایم جے اکبر سے بھی ملاقات کی جو وزیرمملکت برائے امورخارجہ ہیں۔

TOPPOPULARRECENT