Friday , December 15 2017
Home / جرائم و حادثات / وزنی پتھر کا شکار شخص کی موت

وزنی پتھر کا شکار شخص کی موت

حیدرآباد 22 مئی (سیاست نیوز) ہائی ٹیک سٹی کے علاقہ گچی باؤلی میں وزنی پتھر کی زد میں آکر ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ پولیس گچی باؤلی کے مطابق 35 سالہ شیوا پرساد جو پیشہ سے ہاؤز کیپنگ کل رات یہ شخص گچی باؤلی کے علاقہ میں ایک لاری سے پتھر نیچے اُتار رہا تھا کہ مشتبہ طور پر ایک وزنی پتھر کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا۔ جسے فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران وہ فوت ہوگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔

TOPPOPULARRECENT