Saturday , August 18 2018
Home / شہر کی خبریں / وزیرآبپاشی تلنگانہ ہریش راؤ کی خدمات اطمینان بخش: چیف منسٹر

وزیرآبپاشی تلنگانہ ہریش راؤ کی خدمات اطمینان بخش: چیف منسٹر

وزیر سے بے شمار امیدیں وابستہ، پرگتی بھون میں پراجکٹ کا جائزہ ،کے سی آر کا خطاب

حیدرآباد ۔ 9 ڈسمبر (سیاست نیوز) چیف منسٹر تلنگانہ کے سی آر نے ریاستی وزیرآبپاشی ہریش راؤ کی خدمات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان سے کروڑہا عوام کو بے شمار امیدیں وابستہ ہیں۔ آج پرگتی بھون میں چیف منسٹر نے کالیشورم پراجکٹ کی تعمیری کاموں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر وزیرآبپاشی ہریش راؤ کے علاوہ محکمہ آبپاشی کے اعلیٰ عہدیدار موجود تھے۔ واضح رہیکہ گذشتہ تین دنوں تک چیف منسٹر نے کالیشورم پراجکٹ کے علاوہ دوسرے پراجکٹس کی تعمیرات کا غیرمنقسم ضلع کریم نگر کا دورہ کرتے ہوئے جائزہ لیا ہے اور آج ہریش راؤ کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے آبپاشی پراجکٹس کی تعمیرات بالخصوص کالیشورم پراجکٹ کی تعمیر کیلئے ابھی تک جو ذمہ داری نبھائی ہے وہ ناقابل فراموش ہے۔ وہ ہریش راؤ کی کارکردگی سے پوری طرح مطمئن ہیں اور ریاست کے عوام ان سے ڈھیر ساری امیدیں وابستہ کئے ہوئے ہیں۔ کالیشورم پراجکٹ کے علاوہ دوسرے پراجکٹ کو مقررہ وقت پر مکمل کرنے کا انہیں اور عوام کو یقین ہے۔ کے سی آرنے کہا کہ کالیشورم پراجکٹ کیلئے قومی محکمہ ماحولیات سے منظوری حاصل ہوچکی ہے۔ پراجکٹ کی تعمیر کیلئے عدالت میں جو حلفنامہ داخل کیا گیا ہے حکومت اس پر قائم ہے۔ بین ریاستوں کے معاہدے بھی مکمل ہوگئے ہیں۔ اس میں بھی ہریش راؤ نے اہم رول ادا کیا ہے۔ دوسری منظوریاں بھی بہت جلد حاصل ہوجانے کی توقعات کا اظہار کیا۔ چیف منسٹر کے سی آر نے کہا کہ کالیشورم پراجکٹ کیلئے بجٹ میں 25 ہزار کروڑ روپئے مختص کئے گئے ہیں۔ مزید 20 ہزار کروڑ روپئے کے قرض بینکوں سے حاصل کئے جارہے ہیں۔ مشن بھاگرتا کے کاموں کو جاریہ ماہ کے اواخر تک مکمل کرتے ہوئے آئندہ سال جنوری سے نئے سال کے تحفہ کے طور پر گھر گھر نلوں کے ذریعہ پینے کا پانی سربراہ کرنے کا چیف منسٹر نے اعلان کیا۔

TOPPOPULARRECENT