Tuesday , November 13 2018
Home / Top Stories / وزیراعظم ، کانگریس کو حب الوطنی نہ سکھائیں : راہول،چوکیدار سے دوستی کا انیل امبانی کو فائدہ

وزیراعظم ، کانگریس کو حب الوطنی نہ سکھائیں : راہول،چوکیدار سے دوستی کا انیل امبانی کو فائدہ

RAJNANDGAON, NOV 10 (UNI):- Congress President Rahul Gandhi paying obeisance at Gurudwara Singh Sabha, Rajnandgaon in Chhattisgarh on Saturday.UNI PHOTO-17u

جگدلپور ۔ /10 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس کے صدر راہول گاندھی نے مختلف مسائل پر وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف اپنے تنقیدی حملوں میں شدت پیدا کرتے ہوئے ان (مودی) سے کہا کہ ’ ہمیں حب الوطنی مت سکھائیے ۔ ہماری پارٹی میں شہیدوں کی ایک قطار ہے اس کے بجائے وزیراعظم کو چاہئیے کہ وہ ملک کو رافیل لڑاکا طیارہ معاملتوں کے بارے میں واقف کروائے ‘‘ ۔ راہول گاندھی نے جو چھتیس گڑھ میں پہلے مرحلے کے اسمبلی انتخابات کی مہم کے آخری دن یہاں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ آفسٹ کنٹراکٹ کے حصول میں صنعتکار انیل امبانی واحد اہلیت و صلاحیت یہی تھی کہ ’ چوکیدار‘ سے ان کی دوستی ہے ۔ راہول گاندھی نے کہا کہ مودی نے خود کو ملک کے وسائل کی حفاظت کرنے والے چوکیدار کے طور پر پیش کیا تھا ۔ لیکن اپنے ایک صنعتکار دوست کے فائدہ کے لئے یو پی اے حکومت کے دور میں 526 کروڑ روپئے فی طیارہ کی قیمت پر 126 طیاروں کی خریدی کی طئے شدہ معاملت کو بدل دیا ۔ راہول گاندھی نے چھتیس گڑھ کے چیف منسٹر رمن سنگھ کے بیٹے ابھیشیک سے متعلق پناما پیپرس کا مسئلہ بھی اٹھایا ۔ راہول گاندھی نے کہا کہ پاکستان میں سابق وزیراعظم نواز شریف کا نام بھی پناما پیپرس کے افشاء میں شامل تھا ۔ جنہیں جیل بھیج دیا گیا ۔ لیکن یہاں چھتیس گڑھ کے چیف منسٹر اپنے بیٹے کا نام ہونے کے باوجود بدستور خاموش ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT