Saturday , February 24 2018
Home / Top Stories / وزیراعظم اسرائیل بنجامن نتن یاہو کا دورہ ممبئی

وزیراعظم اسرائیل بنجامن نتن یاہو کا دورہ ممبئی

ممبئی ۔ 17 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم اسرائیل بنجامن نتن یاہو کل ممبئی کا دورہ کریں گے۔ وہ یہاں تاجروں کے ساتھ ناشتہ کریں گے اور ممبئی دہشت گرد حملوں کے مہلوکین کو خراج پیش کرتے ہوئے بالی ووڈ کی ایک تقریب میں شرکت کریں گے۔ نتن یاہو رات دیر گئے ممبئی ایرپورٹ پہنچ گئے۔ اپنے 6 روزہ دورہ ہندوستان کے آخری مرحلہ میں وہ ممبئی پہنچے ہیں۔ آنند مہندرا، اجئے پریمل، آدی، گودریج اور چنداکوچھر کے بشمول تاجر گھرانوں کی بڑی شخصیتوں کے ساتھ ناشتہ کریں گے اس کے بعد وہ تاج ہوٹل میں ہند ۔ اسرائیل تاجرین کی چوٹی کانفرنس سے خطاب کریں گے۔ اس موقع پر چیف منسٹر مہاراشٹرا دیویندر فرنویس بھی موجود رہیں گے۔ نتن یاہو نریمان ہاؤس کے قریب پہنچ کر 11 سالہ یہودی لڑکے موشی ہولڈس برگ سے ملاقات کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT