Saturday , June 23 2018
Home / ہندوستان / وزیراعظم اور سینئر وزراء الیکشن سے غائب رہے

وزیراعظم اور سینئر وزراء الیکشن سے غائب رہے

چند وزراء مودی کے خلاف ناشائستہ زبان استعمال کرنے تک محدود:جیٹلی

چند وزراء مودی کے خلاف ناشائستہ زبان استعمال کرنے تک محدود:جیٹلی
نئی دہلی۔12مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک ایسے وقت جب لوک سبھا انتخابات ختم ہوچکے ہیں ‘ بی جے پی نے وزیراعظم منموہن سنگھ پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ انتخابات سے غائب رہے اور اُن کے چند سینئر وزراء نریندر مودی کے خلاف برہم اور ناشائستہ زبان استعمال کرتے ہوئے پریس کانفرنسوں سے خطاب تک محدود رہے ۔بی جے پی کے لیڈر ارون جیٹلی نے کہا کہ آر ٹی آئی اور غذائی بل جن پر کانگریس نے ضرورت سے زیادہ انحصار کیا تھا کارآمد ثابت نہ ہوسکے اور انتخابات میں یہ دونوں موضوعات دراصل کوئی موضوع ہی نہیں بن سکے ۔ ارون جیٹلی نے اپنے بلاک پر لکھا کہ ’’ جب سب کچھ ٹھیک نہیں تھا اور حتی کہ مقبول سمجھی جانے والی اسکیمات بھی اثر نہیں دکھاسکیں۔ افسوس کے ساتھ سبکدوش شدنی وزیراعظم منموہن سنگھ انتخابات سے غائب رہے ‘ حتی کہ اُن کے سینئر کابینی وزراء صرف نریندر مودی کے خلاف برہم اور ناشائستہ زبان استعمال کرتے ہوئے پریس کانفرنسوں تک محدود رہے ۔

TOPPOPULARRECENT