Friday , November 24 2017
Home / ہندوستان / وزیراعظم اور مرکزی وزیر اطلاعاتی ٹکنالوجی سے ناڈیلا کی ملاقات

وزیراعظم اور مرکزی وزیر اطلاعاتی ٹکنالوجی سے ناڈیلا کی ملاقات

نئی دہلی ۔ /21 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) مائیکرو سافٹ کے سی ای او ستیہ ناڈیلا نے آج وزیراعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر اطلاعاتی ٹکنالوجی سے ملاقات کرکے اپنی کمپنی کے ڈیجیٹل پروگرام میں سب کو ساتھ لیکر چلنے پر تبادلہ خیال کیا اور کہا کہ ان کی کمپنی کے زیراثر دیہی حفظان صحت اور تعلیم کے معیار میں بہتری آئی ہے ۔ اپنے ٹوئٹر پر نیتی آیوگ نے کہا کہ مائیکرو سافٹ کے سی ای او ستیہ ناڈیلا نے سینئر سرکاری عہدیداروں کے سوالوں کے جواب بھی دیئے جس سے عہدیداروں کی معلومات میں زبردست اضافہ ہوا ۔

TOPPOPULARRECENT