Wednesday , September 26 2018
Home / ہندوستان / وزیراعظم آبدوز کشتی کو بحریہ میں شامل کریں گے

وزیراعظم آبدوز کشتی کو بحریہ میں شامل کریں گے

ممبئی۔13 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) 6 اسکارپین زمرے کی آبدوز کشتیوں میں سے ایک جو مزگائوں ڈاک لمیٹیڈ شپ بلڈر نے حکومت کے حوالے کی ہے۔ ’’کلواری‘‘ کو وزیراعظم کل ہندوستانی بحریہ میں شامل کردیں گے۔ وہ اس پر نصب تختی کو بے نقاب کریں گے۔ اس سلسلہ میں ایک تقریب منعقد کی جائے گی۔ اور قومی ترانے کی گونج میں تختی بے نقاب کی جائے گی۔ وزیر دفاع نرملا سیتا رامن سربراہ بحریہ ایڈمرل سنیل لامبا وائس ایڈمرل گریش مشرا اور فلیگ آفیسر کمانڈنگ مغربی بحریہ کمان اور اعلی دفاعی عہدیدار شرکت کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT