Tuesday , September 25 2018
Home / سیاسیات / وزیراعظم ایوان کو جواب دہ : سی پی ایم

وزیراعظم ایوان کو جواب دہ : سی پی ایم

نئی دہلی۔ 16 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) تبدیلی مذہب پر وزیراعظم نریندر مودی کے جواب کا اپوزیشن کی جانب سے مطالبہ درست ہے۔ سی پی آئی ایم کے رکن پارلیمنٹ سیتا رام یچوری نے اس مطالبہ کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ نریندر مودی ایوان کو جواب دہ ہیں کیونکہ انہوں نے اعتراف کیا تھا کہ حکومت کے تمام اہم پالیسی فیصلوں کیلئے وہ ذمہ دار رہیں گے۔ وزراء کی حل

نئی دہلی۔ 16 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) تبدیلی مذہب پر وزیراعظم نریندر مودی کے جواب کا اپوزیشن کی جانب سے مطالبہ درست ہے۔ سی پی آئی ایم کے رکن پارلیمنٹ سیتا رام یچوری نے اس مطالبہ کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ نریندر مودی ایوان کو جواب دہ ہیں کیونکہ انہوں نے اعتراف کیا تھا کہ حکومت کے تمام اہم پالیسی فیصلوں کیلئے وہ ذمہ دار رہیں گے۔ وزراء کی حلف برداری کے بعد جب انہیں قلمدان تفویض کئے گئے، اس کے بعد نوٹس میں کہا گیا تھا کہ حکومت جو بھی بڑے پالیسی فیصلے کرے گی، وزیراعظم اس کے ذمہ دار ہوں گے۔ سیتا رام یچوری نے کہا کہ ہم یہی بات کہہ رہے ہیں اور اسی وجہ سے وزیراعظم سے بیان دینے کا مطالبہ کررہے ہیں۔ انہوں نے پارلیمنٹ کے باہر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے کابینہ کی اجتماعی ذمہ داری کو گھٹا دیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT