Wednesday , September 26 2018
Home / دنیا / وزیراعظم برطانیہ کے حفاظتی انتظامات کی خلاف ورزی

وزیراعظم برطانیہ کے حفاظتی انتظامات کی خلاف ورزی

لندن ۔27 اکٹوبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم برطانیہ ڈیوڈ کیمرون کے حفاظتی انتظامات کی سنگین خلاف ورزی ہوئی ، جبکہ ایک 28 سالہ شخص دوڑتا ہوا وزیراعظم سے ٹکرا گیاجبکہ وزیراعظم شمالی انگلینڈ میں ایک اجلاس کے ختم پر باہر آرہے تھے ۔ جب وہ سٹی سیوک ہال لیڈس سے باہر آئے تو یہ شخص اُن سے ٹکرا گیا۔ اُسے فوری وہاں سے ہٹا دیا گیا ۔ پولیس کے بموجب وزیراعظم بالکل محفوظ ہیں۔ ایک صیانتی ٹیم نے مداخلت کی اور اُس شخص کو وزیراعظم کی گاڑی کے پاس سے ہٹادیا جو اُن کے انتظار میں وہاں کھڑی ہوئی تھی ۔ اس شخص کو گرفتار کرلیا گیا ، لیکن بعد ازاں رہا کردیا گیا۔ پولیس کے بموجب یہ شخص قریبی جم میں دوڑنے کی مشق کررہا تھا ۔ مغربی یارکشائر کی پولیس نے بعد ازاں اپنے ٹوئٹر پر تحریر کیا کہ وزیراعظم کی سلامتی کو کوئی خطرہ پیدا نہیں ہوا ۔ ٹکرانے والے شخص کے کوئی مجرمانہ عزائم نہیں تھے ۔ وہ غلط وقت پر غلط مقام پر پہونچ گیا تھا ۔ وزیراعظم برطانیہ لیڈس میں شمالی انگلینڈ کو مربوط کرنے والے ریلوے کی بہتری کے منصوبہ کا آغاز کرکے واپس جارہے تھے ۔جبکہ دوپہر کے وقت 28 سالہ شخص دوڑتا ہوا اُن سے ٹکرا گیا ۔ اُسے مختصر وقت کے لئے گرفتار کرنے کے بعد رہا کردیا گیا ۔ وزیراعظم کی صیانت عام طورپر ایس او آئی اسپیشلسٹ پروٹیکشن گروپ کے عہدیداروں کی ذمہ داری ہے جو اسکاٹ لینڈ یارڈ کے تحفظاتی کمان سے تعلق رکھتے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT