Tuesday , June 26 2018
Home / Top Stories / وزیراعظم بنگلہ دیش بم دھماکہ میں بال بال بچ گئیں

وزیراعظم بنگلہ دیش بم دھماکہ میں بال بال بچ گئیں

ڈھاکہ۔7 مارچ( سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم بنگلہ دیش شیخ حسینہ آج اس وقت بال بال بچ گئیں جب ان کا قافلہ گزرنے کے فوری بعد کئی بم دھماکے ہوئے۔ ڈھاکہ کے تجارتی علاقہ کاروان بازار میں وزیراعظم کا قافلہ گزرے صرف 10 منٹ ہوئے تھے کہ یہاں کئی بم دھماکے ہوئے۔ شیخ حسینہ حکمراں عوامی لیگ کی ریالی سے خطاب کے لئے جارہی تھیں۔ بابائے قوم شیخ مجیب الرحم

ڈھاکہ۔7 مارچ( سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم بنگلہ دیش شیخ حسینہ آج اس وقت بال بال بچ گئیں جب ان کا قافلہ گزرنے کے فوری بعد کئی بم دھماکے ہوئے۔ ڈھاکہ کے تجارتی علاقہ کاروان بازار میں وزیراعظم کا قافلہ گزرے صرف 10 منٹ ہوئے تھے کہ یہاں کئی بم دھماکے ہوئے۔ شیخ حسینہ حکمراں عوامی لیگ کی ریالی سے خطاب کے لئے جارہی تھیں۔ بابائے قوم شیخ مجیب الرحمن نے 1971 ء میں دارالحکومت کے اس مقام پر تاریخی جلسہ عام سے خطاب کیا تھا اور آج اس دن کی یاد میں حکمراں جماعت نے جلسہ کا اہتمام کیا تھا۔ بم دھماکہ میں ایک پولیس عہدیدار معمولی زخمی ہوا۔

TOPPOPULARRECENT