Saturday , December 16 2017
Home / دنیا / وزیراعظم بنگلہ دیش شیخ حسینہ پر قاتلانہ حملے کی تردید

وزیراعظم بنگلہ دیش شیخ حسینہ پر قاتلانہ حملے کی تردید

ڈھاکہ ۔ /24 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) حکومت بنگلہ دیش نے میڈیا کی ایک اطلاعات کو مسترد کردیا کہ وزیراعظم شیخ حسینہ کے بعض باڈی گارڈس نے انہیں گزشتہ ماہ ہلاک کرنے کا منصوبہ بنایا تھا ۔ وزیراعظم کے دفتر نے ایک بیان میں کہا کہ /24 اگست کو وزیراعظم شیخ حسینہ پر حملے سے متعلق اطلاع بے بنیاد اور گمراہ کن ہے ۔ میڈیا میں /23 ستمبر کو یہ خبر شائع ہوئی تھی کہ وزیراعظم شیخ حسینہ پر قاتلانہ حملے کی ناکام کوشش کی گئی ہے اور ضمن میں غیرملکی ٹی وی چیانل اور ایک انٹرنیشنل آن لائین نیوز ایجنسی کا حوالہ دیا گیا تھا ۔اطلاع میں کہا گیا ہے کہ سکیورٹی عملہ کے 6 تا 7 ارکان نے /24 اگست کو حملے کا منصوبہ بنایا تھا ۔ ایک سینئر وزیر عبید القادر نے علحدہ بیان میں کہا کہ شیخ حسینہ کے قتل کی سازش کی جارہی تھی لیکن انہوں نے تفصیل نہیں بتائی ۔

TOPPOPULARRECENT