Sunday , November 19 2017
Home / ہندوستان / وزیراعظم بہار میں سڑک پراجکٹس اور ایم پی میں عالمی ہندی کانفرنس کا افتتاح کرینگے

وزیراعظم بہار میں سڑک پراجکٹس اور ایم پی میں عالمی ہندی کانفرنس کا افتتاح کرینگے

نئی دہلی ۔ 17 اگست (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی کل 6200 کروڑ روپئے مالیتی ہائی وے پراجکٹ کا اور مدھیہ پردیش میں عالمی ہندی کانفرنس کا بھوپال میں افتتاح کریں گے۔ وزیراعظم کے ہمراہ بہار میں وزیرشوارع نتن گڈکری بھی ہوں گے جو 11 قومی شاہراہوں کے پراجکٹس کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ ان شاہراہوں کی طوالت 720 کیلو میٹر اور لاگت 6200 کروڑ روپئے ہوگی۔ بہار میں جاریہ سال کے اواخر میں اسمبلی انتخابات مقرر ہیں۔ پراجکٹس میں 8500 کیلو میٹر طویل قومی اور ریاستی شاہراہوں کے پراجکٹس شامل ہیں۔ بھوپال سے موصولہ اطلاع کے بموجب مرکزی وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ بھی 12 ستمبر کو عالمی ہندی کانفرنس کے اختتامی اجلاس سے خطاب کریں گے۔ امیتابھ بچن کے اس کانفرنس میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی توقع ہے۔ ایسے ممالک جہاں ہندی داں افراد مقیم ہیں، انہیں بھی کانفرنس میں شرکت کے دعوت نامے روانہ کئے گئے ہیں۔ کانفرنس کیلئے شرکاء کا رجسٹریشن جاری ہے اور قطعی تعداد کا انکشاف 31 اگست کو کیا جائے گا۔ وزیرخارجہ سشماسوراج نئی دہلی میں اس موضوع پر پریس کانفرنس سے خطاب کریں گی۔

TOPPOPULARRECENT