Tuesday , December 19 2017
Home / ہندوستان / وزیراعظم تاج محل تنازعہ پر موقف واضح کریں : این سی پی

وزیراعظم تاج محل تنازعہ پر موقف واضح کریں : این سی پی

ممبئی 19 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) این سی پی نے آج وزیراعظم نریندر مودی سے تاج محل تنازعہ کے بارے میں اپنا موقف واضح کرنے کا مطالبہ کیا۔ ترجمان این سی پی نواب ملک نے نیوز ایجنسی پی ٹی آئی کو بتایا کہ آر ایس ایس اپنی شاکھاؤں میں لوگوں کو جھوٹی باتیں بتاکر ورغلاتا ہے، جو بعد میں بی جے پی میں شامل ہوکر دستوری عہدوں تک پہونچ جاتے ہیں۔ اگر جو کچھ یہ لوگ کہہ رہے ہیں وہ درست ہے تو وزیراعظم کو کھلے طور پر بیان دینا چاہئے کہ یہ درست بات ہے لیکن اگر اُن کا دعویٰ غلط ہے تو پھر سماج کو فرقہ وارانہ رنگ دینے کی کوشش کی پاداش میں اُن کے خلاف سخت کارروائی کرنا چاہئے۔ نواب ملک نے کہاکہ سترہویں صدی کے فن تعمیر کے شاہکار کے بارے میں تنازعہ بی جے پی کا سوچا سمجھا منصوبہ ہے تاکہ عوام کی توجہ بڑھتے افراط زر، بے روزگاری اور ابتر معیشت جیسے مسائل سے ہٹائی جاسکے۔

TOPPOPULARRECENT