Thursday , November 23 2017
Home / دنیا / وزیراعظم جاپان کی نومنتخبہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ سے ملاقات

وزیراعظم جاپان کی نومنتخبہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ سے ملاقات

ٹوکیو ۔17  نومبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم جاپان شینزوابے نے آج اس وقت سب کو حیرت زدہ کردیا جب وہ نومنتخبہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ سے ملاقات کیلئے نیویارک روانہ ہوگئے۔ یاد رہیکہ ڈونالڈ ٹرمپ وہی شخصیت ہیں جنہوں نے اپنی انتخابی مہمات کے دوران جاپان  کے خلاف کافی زہر اگلا تھا اور جس کی وجہ سے (اس وقت ٹرمپ کے صدر بننے کی صورت میں) چین کو امریکہ کی خارجہ پالیسی سے متعلق تشویش لاحق ہوگئی تھی۔ بہرحال، ٹرمپ آج شینزوابے کا ٹرمپ ٹاور ہیڈکوارٹرس پر زبردست استقبال کریں گے جس پر تقریباً پوری دنیا کی نظر ہوگی کیونکہ اب دونوں ممالک کے درمیان مختلف سیکوریٹی معاہدوں پر سوالیہ نشان ضرور لگ گیا ہے۔ اس موقع پر شینزوابے نے کہا کہ انہیں اس بات کا اعزاز حاصل ہے کہ وہ دیگر عالمی قائدین کے مقابلے ٹرمپ سے پہلے ملاقات کرنے والے چند اہم قائدین میں شامل ہیں، جس پر انہیں (شینزو) فخر ہے۔ میری کوشش ہے کہ میں ٹرمپ کے ساتھ اپنے مستقبل کے خوابوں سے متعلق تفصیلی بات چیت کرسکوں۔

اصولوں کیلئے جدوجہد ،ہلاری کا عزم
واشنگٹن، 17 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ میں منعقدہ حالیہ صدارتی انتخابات میں شکست کھانے والی ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوار ہلاری کلنٹن نے کہا ہیکہ وہ اپنے اصولوں کیلئے جدوجہد کرتی رہینگی اور کبھی بھی شکست نہیں مانیں گی۔ریپبلکن امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ سے شکست کھانے کے بعد اپنے پہلے عوامی ردعمل میں محترمہ کلنٹن نے کہا کہ الیکشن ہارنے کے باوجود وہ امریکہ کو مزید آگے لیجانے کیلئے کام کرتی رہیں گی۔

TOPPOPULARRECENT