Tuesday , December 12 2017
Home / ہندوستان / وزیراعظم دورہ سیواگری مٹھ، نارائن گرو کو خراج عقیدت

وزیراعظم دورہ سیواگری مٹھ، نارائن گرو کو خراج عقیدت

ورکالا (کیرالا) ۔ 15 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے آج سیواگری مٹھ کا دورہ کیا اور سماجی مصلح پری نارائن گرو کو ان کی سمادھی پر پہنچ کر خراج عقیدت پیش کیا۔ ان کے ہمراہ سنیاسنوں کا جن کا تعلق مٹھ سے ہے، ایک گروپ بھی تھا۔ مودی نے سیواگری پہاڑی پر چند منٹ گذارے۔ یہ مٹھ تھرواننتاپورم سے چند کیلو میٹر کے فاصلہ پر ہے۔ انہوں نے مہا سمادھی منڈپم نے جہاں افسانوی گرو آرام کررہے ہیں۔ انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ وزیراعظم نے پیر چھوے اور سوامی پرکاشا نندا سے آشیرواد بھی لیا۔ وہ سری نارائن بھرم سنگھم ٹرسٹ کے صدر اور مٹھ کے سینئر موسٹ سوامی ہیں۔ اپنی مختصر تقریر میں نریندر مودی نے کہا کہ انہیں خوشی ہیکہ انہیں اس مقدس مقام پر حاضری دینے کا موقع ملا اور سنتوں نے انہیں دلتوں کیلئے کام کرنے کی طاقت عطا کی ہے۔ انہوں نے عہد کیا کہ وہ پسماندہ اور سماج کے نظرانداز طبقات کیلئے بھی جدوجہد کرتے رہیں گے۔ ہندو دھرم کا معیار یہ تھاکہ جب بھی بدی غالب آجاتی ہے تو سماج کو اس سے بچانے کیلئے نارائن گرو جاگتے ہیں۔ عوام کو متحد کرکے اچھوت پن کے خلاف اور سماج کی دیگر برائیوں کے خلاف جدوجہد کرتے ہیں۔ نریندر مودی نے یاد دہانی کی کہ آدی سنکرا نے آٹھویں صدی عیسوی میں ادویتا کا فلسفہ دنیا کے سامنے پیش کیا تھا۔ یہ مٹھ نارائن گرو نے قائم کیا تھا اور دنیا بھر کو پیغام دیا تھا کہ صرف ایک ذات، ایک مذہب اور ایک خدا پورے عالم انسانیت کیلئے ہے۔

TOPPOPULARRECENT