Monday , December 18 2017
Home / ہندوستان / وزیراعظم دیہی ترقی کیلئے نتیجہ خیز رویہ کے خواہاں

وزیراعظم دیہی ترقی کیلئے نتیجہ خیز رویہ کے خواہاں

نئی دہلی۔ 11 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) نتیجہ خیز رویہ کے لئے جو دیہی ترقی کے بارے میں ہو، زور دیتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ ملک کے پاس کافی ذرائع موجود ہیں تاکہ ان کے فوائد قطار کے آخری آدمی تک پہنچ سکیں۔ مطلوبہ نتائج اچھی حکمرانی کے ذریعہ حاصل کئے جاسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دیہی ہندوستان کی پائیدار ترقی کیلئے ترقیاتی اسکیمیں پیش نظر رکھنی ہوں گی تاکہ عوام کی ضروریات کی تکمیل کی جاسکے اور جدید ترین ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے ان پر عمل آوری کی جائے۔ ایک اجتماع سے اصلاحی کارکن نانا جی دیشمکھ کی یوم پیدائش تقریب میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سماجی قائد جئے پرکاش نارائن کی بھی آج 115 ویں یوم پیدائش تقریب منائی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسکیمیں اسی وقت کامیاب ہوسکتی ہیں جبکہ ان پر کسی سمجھوتہ کے بغیر اور نظریہ سے انحراف کئے بغیر عمل آوری کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ عمل آوری نتیجہ خیز ہونی چاہئے اور اس کی بنیاد برآمد ہونے والے نتائج پر ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ نتائج پر مبنی اور پیداوار پر مبنی اسکیموں سے نظریہ سے انحراف نہیں ہوگا اور ہمیں تعین مدت کے ساتھ ان اسکیموں کو مکمل کرنا ہوگا۔

 

میجر اپادھیائے کو ضمانت کیخلاف سپریم کورٹ سے رجو ع ہوں گے
ممبئی11 اکتوبر(سیاست ڈاٹ کام) مالیگاؤں2008بم دھماکہ معاملے کے کلیدی ملز م ریٹائرڈ میجر رمیش اپادھیائے کو ممبئی ہائی کورٹ سے ملی ضمانت کو منسوخ کرانے کے لئے متاثرین کی نمائندگی کرنے والی تنظیم جمعیت علماء مہاراشٹر (ارشد مدنی) نے سپریم کورٹ سے رجوع ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ اطلاع آج یہاں جمعیت علماء مہاراشٹر قانونی امداد کمیٹی کے سربراہ گلزار اعظمی نے دی۔ جمعیت سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر کو ملی ضمانت کو منسوخ کرانے کے لیئے معاملے کی اگلی سماعت یعنی کے 31اکتوبر کو عدالت میں عظمی جمعیت کے وکلااپنے دلائل پیش کرے گی ۔

TOPPOPULARRECENT