Monday , December 11 2017
Home / دنیا / وزیراعظم سری لنکا کا آئندہ ماہ دورہ ہند

وزیراعظم سری لنکا کا آئندہ ماہ دورہ ہند

کولمبو۔6ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیراعظم سری لنکا وکرما سنگھے اپنے عہدہ پر فائز ہونے کے بعد اولین بیرونی دورہ میں آئندہ ماہ ہندوستان آئیں گے ‘ جہاں وہ تین روز قیام کریں گے ۔ ہندوستانی قیادت سے ماہی گیروں کے حساس مسئلہ کے علاوہ جامع معاشی معاہدہ کے سلسلہ میں بات چیت کریں گے ۔ وہ 14تا 16ستمبر دورہ کریں گے اور وزیراعظم نریندر مودی‘ وزیر خارجہ سشما سوراج اور صدر جمہوریہ پرنب مکرجی سے ملاقات کریں گے ۔ ان کا دورہ اس وجہ سے نمایاں اہمیت کا حامل ہیں کیونکہ صدر سری لنکا ایم سری سینا نے بھی اپنے پہلے بیرونی دورہ کیلئے ہندوستان کا ہی انتخاب کیا تھا ‘ وہ جنوری میں ہندوستان آئے تھے۔

TOPPOPULARRECENT