Saturday , November 18 2017
Home / دنیا / وزیراعظم سری لنکا کی حیثیت سے رانیل وکرم سنگھے آج حلف برداری

وزیراعظم سری لنکا کی حیثیت سے رانیل وکرم سنگھے آج حلف برداری

کولمبو 19 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) انتخابات میں واضح اکثریت سے کامیابی حاصل کرنے والے رانیل وکرم سنگھے کل وزیراعظم کے عہدہ کا حلف لیں گے جو یقینی طور پر ایک ریکارڈ ہے کیوں کہ وہ چوتھی میعاد کے لئے وزیراعظم منتخب کئے گئے ہیں۔ ان کی یونائیٹیڈ نیشنل پارٹی (UNP) اتحاد پیر کو منعقدہ پارلیمانی انتخابات میں 106 نشستیں حاصل کیں جو واضح اکثریت سے صرف ساست نشستیں کم ہیں جبکہ اسمبلی میں جملہ نشستوں کی تعداد 225 ہے۔ دریں اثناء سابق وزیر مالیات روی کرونا نائیکے نے کہاکہ اس کے بعد کابینہ بھی تشکیل دی جائے گی۔ انھیں یقین ہے کہ راجہ پکسے کی یونائیٹیڈ پیوپلز فریڈم الائنس (APFA) کی جانب سے تائید حاصل ہوگی جس کی 95 نشستیں ہیں۔ 66 سالہ رانیل وکرم سنگھے کا صدر میتھری پالا سری سینا نے انتخاب کیا تاکہ وہ جنوری میں سابق صدر راجہ پکسے کے اخراج کے بعد اقلیتی حکومت کی قیادت کرسکیں۔

TOPPOPULARRECENT