Wednesday , January 17 2018
Home / ہندوستان / وزیراعظم سے فرقہ بواہیر کے مذہبی سربراہ کی ملاقات

وزیراعظم سے فرقہ بواہیر کے مذہبی سربراہ کی ملاقات

ممبئی 3 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) فرقہ داؤدی بواہیر کے مذہبی سربراہ سیدنا مفضل سیف الدین نے وزیراعظم نریندر مودی سے آج یہاں ممبئی میں ملاقات کی۔ اس موقع پر مسٹر مودی نے فرقہ بواہیر کے سابق مذہبی سربراہ حضرت سیدنا محمد برہان الدین مرحوم سے اپنی دیرینہ ملاقات و وابستگی کا تذکرہ کیا۔ حضرت سیدنا مفضل سیف الدین نے ہندوستان کو ترقی کی سمت ا

ممبئی 3 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) فرقہ داؤدی بواہیر کے مذہبی سربراہ سیدنا مفضل سیف الدین نے وزیراعظم نریندر مودی سے آج یہاں ممبئی میں ملاقات کی۔ اس موقع پر مسٹر مودی نے فرقہ بواہیر کے سابق مذہبی سربراہ حضرت سیدنا محمد برہان الدین مرحوم سے اپنی دیرینہ ملاقات و وابستگی کا تذکرہ کیا۔ حضرت سیدنا مفضل سیف الدین نے ہندوستان کو ترقی کی سمت آگے بڑھانے وزیراعظم مودی کی مساعی کی ستائش کی اور اپنی برادری کی طرف سے مکمل تعاون کا وعدہ کیا۔ مسٹر مودی نے اس موقع پر کہاکہ فرقہ داؤدی بواہیر سے تعلق رکھنے والے افراد ہندوستان کے 400 اضلاع میں رہتے ہیں جہاں اُنھیں مقامی اسکولس میں سوچھ بھارت مہم کے مقابلوں کا اہتمام کرنا چاہئے۔ داؤدی بوہرہ برادری جو بالعموم تجارت پر انحصار کرتی ہے، اب صنعتی پیداوار شعبہ میں بھی کافی ترقی کی ہے۔ اس برادری نے صنعتی پیداوار و سرمایہ کاری کے لئے وزیراعظم نریندر مودی کی مہم ’’میک اِن انڈیا‘‘ میں ممکنہ مدد کی پیشکش کی ہے۔ بواہیر برادری ممبئی میں اسمارٹ سٹی کی تعمیر سے بھی اپنی گہری دلچسپی کا اظہار کیا ہے اور اس کوشش میں وزیراعظم مودی نے بھرپور تعاون کی پیشکش کی ہے۔ مہاراشٹرا کے چیف منسٹر دیویندر فرنویس نے جو اس موقع پر موجود تھے، اسمارٹ سٹی کی تعمیر میں حکومت کے ممکنہ تعاون کا وعدہ کیا۔ وزیراعظم نے صنعت و تجارت میں داؤدی بوہرہ طبقہ کے وسیع تجربہ کو ملحوظ رکھتے ہوئے آئندہ بجٹ کے لئے تجویز پیش کرنے کی خواہش بھی کی۔ اس ملاقات کے دوران مہاراشٹرا کے گورنر سی ایچ ودیا ساگر راؤ بھی موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT