Thursday , September 20 2018
Home / Top Stories / وزیراعظم سے معذرت خواہی کا کانگریس کا مطالبہ

وزیراعظم سے معذرت خواہی کا کانگریس کا مطالبہ

عدالت سے رجوع ہونے رینوکا چودھری کا اعلان
نئی دہلی ۔ /8 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس نے آج وزیراعظم سے رینوکا چودھری کی توہین پر معذرت خواہی کا مطالبہ کیا جبکہ رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ وہ مرکزی وزیر کرن رجیجو کے خلاف تحریک مراعات شکنی پیش کریں گی اور اپنے ٹوئیٹر پر انہوں نے کہا کہ نریندر مودی کے ان کے بارے میں تبصرے پر اعتراض کرتے ہوئے وہ عدالت سے رجوع ہوں گی ۔ کانگریس کے ترجمان اعلیٰ آنند شرما نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ کل کے مودی کے تبصرے کی مذمت کی جانی چاہئیے اور انہیں اپنے تبصرے کیلئے معذرت خواہی کرنی چاہئیے ۔ وزیراعظم نے سیاسی برادری کیخلاف اپنی زبان کے لب و لہجہ کی بناء پر حدود سے تجاوز کیا ہے ۔ وزیراعظم اس بارے میں بالکل خاموش ہیں ۔ آنند شرما نے کہا کہ وزیراعظم کا تبصرے کسی ٹی وی سیریل کا تبصرہ نہیں ہے بلکہ پارلیمنٹ میں دیا ہوا بیان ہے جس میں انہوں نے ایک رکن پارلیمنٹ کی توہین کی ہے جس کے لئے انہیں معذرت خواہی کرنی چاہئیے ۔ دریں اثناء بی جے پی نے وزیراعظم کا دفاع کرتے ہوئے کانگریس پر الزام عائد کیا کہ وہ اپوزیشن پارٹی پر تنقیدیں کرتے ہوئے پارلیمنٹ کی قدر و قیمت میں کمی کررہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ رینوکا چودھری کا کل کا رویہ پارلیمنٹ کے وقار کے منافی تھا جس کی بنا پر وزیراعظم ایسا تبصرہ کرنے پر مجبور ہوگئے ۔

مودی پر وزیراعظم کے وقار کو گھٹانے کا کانگریسی الزام
نئی دہلی ۔ /8 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس نے آج مودی پر الزام عائد کیا کہ وہ اپنے عہدہ کے وقار کی اہمیت پارلیمنٹ میں اپنی تقریریوں میں سطحی زبان استعمال کرتے ہوئے گھٹارہے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT