Friday , August 17 2018
Home / Top Stories / وزیراعظم سے ویراٹ کوہلی اور انوشکاشرما کی ملاقات

وزیراعظم سے ویراٹ کوہلی اور انوشکاشرما کی ملاقات

نئی دہلی ۔ 20 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی کرکٹ کپتان ویراٹ کوہلی اور بالی ووڈ اسٹار انوشکا شرما جنہوں نے حال ہی میں شادی کرلی ہے، آج وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کی اور بظاہر انہیں اپنی شادی کے استقبالیہ تقریب کیلئے مدعو کیا ہے۔ وزیراعظم کے دفتر نے ان دونوں کی تصویر کے ساتھ ٹوئیٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ویراٹ کوہلی اور انوشکا شرما نے مودی سے ملاقات کی اور دعوت نامہ حوالہ کیا۔ وزیراعظم نے نئے جوڑے کو شادی پر مبارکباد پیش کی۔ دونوں حال ہی میں ایک نجی تقریب کے دوران ازدواجی زندگی میں بندھ گئے۔ اس تقریب میں خاندان کے قریبی ارکان اور دوست احباب بھی شریک تھے۔ ان کی شادی اٹلی کے ٹسکنی کے تفریحی مقام پر 11 ڈسمبر کو انجام پائی۔

TOPPOPULARRECENT