Wednesday , November 22 2017
Home / دنیا / وزیراعظم شینزو ابے کا سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ ، ہلاکتیں 28 ہوگئیں

وزیراعظم شینزو ابے کا سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ ، ہلاکتیں 28 ہوگئیں

ٹوکیو۔ 12 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) جاپان میں گزشتہ ہفتہ شدید بارش اور سب کی وجہ سے مزید تین نعشیں ملنے کے بعد ہلاکتوں کی جملہ تعداد 28 ہوگئی جبکہ اسی دوران وزیراعظم جاپان شینزوابے نے شدید طور پر متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔ یاد رہے کہ وزیراعظم شینزو ابے نے اپنے دورۂ یوروپ کو مختصر کردیا ہے اور فوری طور پر اوئیٹا پریفکچر کے ہٹاسٹی پہنچے جہاں انہوں نے ریلوے کے ایک منہدمہ پل کا معائنہ کیا جبکہ پڑوسی علاقہ فکوکا میں ہی حالیہ ہلاکتیں ہوئی ہیں اور شینزوابے سے جہاں کا بھی دورہ کریں گے۔ ڈیساسٹر ایجنسی کے مطابق فکوکا میں 13,000 افراد اب بھی پناہ گزین کیمپوں میں قیام پذیر ہیں۔ G-20 سربراہان مملکت کی کانفرنس میں شرکت کے بعد ابے نے ایسٹونیا کا دورہ منسوخ کردیا جو ان کے یوروپی دورہ کا آخری مرحلہ تھا اور اپنے پروگرام کے برعکس ایک دن قبل ہی جاپان واپس آگئے اور فوری طور پر متعلقہ افسران کیساتھ ہنگامی اجلاس طلب کیا جہاں انہوں نے بارش اور سیلاب کی تباہ کاریوں اور اموات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

TOPPOPULARRECENT