Wednesday , November 22 2017
Home / دنیا / وزیراعظم فرانس کا دورہ اسرائیل ‘ امن منصوبہ پر زور

وزیراعظم فرانس کا دورہ اسرائیل ‘ امن منصوبہ پر زور

تل ابیب۔22مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیر اعظم فرانس مینیول والس آج اسرائیل پہنچ گئے تاکہ اپنے ملک کے امن بات چیت کے احیاء کے منصوبہ کو آگے بڑھانے کیلئے زور دیا جاسکے ۔ اسرائیل ۔ فلسطین امن کوششیں اپوزیشن کا وزیراعظم اسرائیل بنجامن نتن یاہو کی جانب سے مخالفت کا سامنا کررہی ہے ۔ وزیراعظم فرانس کل رات یہاں پہنچے ۔ وہ کل وزیراعظم اسرائیل نتن یاہو سے ملاقات کریں گے ۔ منگل کے دن رملہ کا دورہ کر کے وزیراعظم فلسطین رامی حمداللہ سے بات چیت کریں گے ۔صدرفلسطین محمود عباس نے فرانس کے اس اقدام کا خیرمقدم کیا ہے کہ وہ 3جون کو دیگر ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقات کریں گے جن میں اسرائیل اور فلسطین کے وزرائے خارجہ شامل نہیں ہوں گے ۔

TOPPOPULARRECENT