Tuesday , September 18 2018
Home / عرب دنیا / وزیراعظم فلسطین کا دورۂ یروشلم گنبدِ صخرہ کا معائنہ

وزیراعظم فلسطین کا دورۂ یروشلم گنبدِ صخرہ کا معائنہ

یروشلم۔27 اکٹوبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم فلسطین نے اہم شہر یروشلم کے مقدس مقام کا دورہ کیا ، جس سے اس علاقہ پر فلسطینیوں کے دعویٰ کو تقویت حاصل ہوئی ۔ رامی حمداﷲ کا دورہ گنبد صخرہ ایک ایسے وقت ہوا جبکہ اسرائیلیوں اور فلسطینیوں کے درمیان مشرقی یوروپ میں سخت کشیدگی پھیلی ہوئی ہے۔ یہ مقدس مقام قدیم یروشلم میں واقع ہے اور ایک پہاڑ پر تعمیر کیا گیا ہے ۔ اس پر یہودی اور مسلمان دونوں کا یکساں دعویٰ ہے ، جس کی وجہ سے اکثر پرتشدد واقعات پیش آتے رہتے ہیں۔ یہ مقام دونوں قوموں کے لئے یکساں طورپر مقدس ہے ۔ وزیراعظم فلسطین نے کہا کہ مشرقی یروشلم بحیثیت دارالحکومت کے بغیر مملکت فلسطین کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا ۔

TOPPOPULARRECENT