Wednesday , August 15 2018
Home / عرب دنیا / وزیراعظم لبنان سعد الحریری مصر میں

وزیراعظم لبنان سعد الحریری مصر میں

قاہرہ ۔ /21 نومبر (سیاست ڈاٹ کام )وزیراعظم لبنان سعد الحریری آج مصر پہونچ گئے۔ تاکہ صدر مصر سے بات چیت کرسکیں ۔ ان کے ہمراہ فرانس کے ایک قائد نے بھی مبینہ طور پر لبنان کے بحران کا حل تلاش کرنے کیلئے اپنی ثالثی کا پیشکش کیا ہے ۔ ان کی تجویز ہے کہ وزیراعظم سعد الحریری اپنے استعفیٰ سے دستبرداری اختیار کرلیں ۔ قبل ازیں حریری پیرس کا دورہ کرچکے ہیں ۔ /4 نومبر کو سعودی عرب سے ایک ٹیلیویژن خطاب میں انہوں نے یہ غیر معمولی اقدام کرتے ہوئے اپنے استعفیٰ کا اعلان کیا تھا ۔ جس کی وجہ سے ایران ، حزب اللہ اور سعودی عرب کے درمیان تازہ کشیدگی پیدا ہوگئی تھی ۔ سعودی عرب میں لبنان کے کئی تجارتی مفادات موجود ہیں ۔ صدر مصر عبدالفتح السیسی سے ملاقات کرکے کل حریری اپنے ملک کی یوم آزادی تقریب میں شرکت کیلئے وطن واپس ہونے والے ہیں ۔ یوم آزادی تقریب میں روایتی طور پر صدر ، وزیراعظم اور پارلیمنٹ کے اسپیکر شرکت کیا کرتے ہیں ۔ ایک معاہدہ کے تحت ملک کا صدر میرونیٹ عیسائی ، اسپیکر شیعہ اور وزیراعظم سنی مسلمان ہوتا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT