Monday , February 19 2018
Home / دنیا / وزیراعظم لبنان سے واپسی کی اپیل

وزیراعظم لبنان سے واپسی کی اپیل

بیروت ۔ 12نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) لبنان کی سالانہ دوڑ میں شرکت کرنے والوں میں وزیراعظم سعد حرہری سے وطن واپس ہوجانے کی اپیل کی ہے ‘جنہوں نے سعودی عرب کے دورہ کے موقع پر پُراسرار حالات میں استعفیٰ دے دیا ہے اور وہیں مقیم ہیں ۔ 42.2 کلومیٹر طویل راستہ پر تماشائی پلے کارڈس تھامے ہوئے کھڑے تھے جن پر تحریر تھا ’’ یہ دوڑ آپ کیلئے ہیں اور ہم آپ کے منتظر ہیں ‘‘ ۔ یہ پلے کارڈس وزیراعظم سے مخاطب تھے جو گذشتہ دوروں کے موقع پر موجود تھے ۔ صدر لبنان مائیکل عون نے بھی دوڑ میں شریک افراد کی وزیراعظم سے اپیل کی تائید کی۔

ہندوستان ‘ آسٹریلیا ‘ جاپان ‘ امریکہ مذاکرات
منیلا۔12نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) مجوزہ چار فریقی اتحاد کے تحت باہم تعاون میں اضافہ کا اشارہ دیتے ہوئے عہدیداروں نے آج باہمی مفادات پر مبنی دفاعی حکمت عملی پر غور کیا ۔ ان مذاکرات کی اہمیت میں اس لئے بھی اضافہ ہورہا ہے کہ ایشیائے کوچک کے علاقہ میں چین جارحانہ انداز میں اپنی فوجی موجودگی میں توسیع کررہا ہے ۔ جاپان ۔ امریکہ ۔ آسٹریلیا اور ہندوستان کے اس مذاکرات کے بعد ایک مشترکہ بیان جاری کیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ اس نظریہ کا پیغام دیا گیا کہ اس علاقہ میں امن‘ استحکام اور خوشحالی کو فروغ دیا جائے گا ۔

TOPPOPULARRECENT