Tuesday , July 17 2018
Home / ہندوستان / وزیراعظم لوک سبھا اور اسمبلی انتخابات کے ایک ساتھ انعقاد کے خواہاں ،نریندر مودی کا مجوزہ دورہ داؤس

وزیراعظم لوک سبھا اور اسمبلی انتخابات کے ایک ساتھ انعقاد کے خواہاں ،نریندر مودی کا مجوزہ دورہ داؤس

نئی دہلی ۔ 19 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے آج لوک سبھا اور اسمبلی انتخابات کے ایک ساتھ انتخابات پر زور دیا اور کہا کہ اس سے کافی وقت اور رقم بچ جائے گی۔ وہ زی نیوز کو انٹرویو دے رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ تہوار کی تواریخ کے طور پر انتخابات کی تواریخ کا بھی تعین ہونا چاہئے تاکہ سیاستداں اور سرکاری عہدیدار انتخابی مہم اور انتخابات کے انعقاد میں سال بھر مصروف نہ رہیں۔ انہوں نے کہا کہ لوک سبھا، اسمبلی انتخابات اور مجالس مقامی کے انتخابات بیک وقت منعقد کرنے کی وہ بھرپور تائید کریں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بیک وقت انتخابات کا پروگرام بی جے پی اور مودی کا نہیں ہے بلکہ ہر شخص کو اپنی ذہنیت تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔ دریں اثناء وزیراعظم نریندر مودی آج عالمی معاشی فورم کے سالانہ اجلاس میں شرکت کیلئے داؤس روانہ ہوگئے۔

TOPPOPULARRECENT