Wednesday , January 24 2018
Home / دنیا / وزیراعظم ملائیشیاء دولت اور اپوزیشن کے خلاف کارروائی کے سلسلہ میں جانچ کا شکار

وزیراعظم ملائیشیاء دولت اور اپوزیشن کے خلاف کارروائی کے سلسلہ میں جانچ کا شکار

کوالالمپور۔ 15؍فروری (سیاست ڈاٹ کام)۔ وزیراعظم ملائیشیاء کے خلاف جانچ کی کارروائی میں شدت پیدا ہوتی جارہی ہے جو اپنے حریفوں کے خلاف ان کی کارروائی، دفاعی ترقیاتی فنڈ میں گھٹالوں اور ان کے ارکان خاندان کے اثاثہ جات کے سلسلہ میں مشکوک ہوگئے ہیں۔ برسراقتدار پارٹی کے قدامت پسندوں نے ان کی قیادت پر اعتراض کیا ہے۔ 61 سالہ وزیراعظم نجیب رز

کوالالمپور۔ 15؍فروری (سیاست ڈاٹ کام)۔ وزیراعظم ملائیشیاء کے خلاف جانچ کی کارروائی میں شدت پیدا ہوتی جارہی ہے جو اپنے حریفوں کے خلاف ان کی کارروائی، دفاعی ترقیاتی فنڈ میں گھٹالوں اور ان کے ارکان خاندان کے اثاثہ جات کے سلسلہ میں مشکوک ہوگئے ہیں۔ برسراقتدار پارٹی کے قدامت پسندوں نے ان کی قیادت پر اعتراض کیا ہے۔ 61 سالہ وزیراعظم نجیب رزاق کثیر نسلی ملک کے طویل ترین دور حکومت کا اعزاز رکھتے ہیں۔ وہ 2009ء میں برسراقتدار آئے تھے اورانھوں نے نسلی کشیدگی دُور کرنے اور جمہوریت کو فروغ دینے کا تیقن دیا تھا، لیکن وہ اپنے تیقنات سے منحرف ہوجانے کی بناء پر ترقی پسندوں کی تنقید کا نشانہ بن گئے۔ برسراقتدار پارٹی کے سخت گیر عناصر نے دفاعی ترقیاتی فنڈ میں گھٹالوں اور ان کے ارکان خاندان کے اثاثہ جات میں اضافہ پر اعتراض کیا تھا۔ لوگ ان پر شک کرنے لگے تھے کہ وہ ملائیشیا کے مسائل سے نمٹنے میں نرمی برت رہے ہیں۔

ملائیشیاء کے دانشوروں کی تنظیم ’نظریات‘ کے سربراہ وان سیفل وانجان نے کہا تھا کہ وزیراعظم کا کردار مشکوک ہے۔ ملائیشیاء بین الاقوامی تنقید کا بھی نشانہ بن گیا جب کہ اپوزیشن قائد انور ابراہیم کو گزشتہ ہفتہ ہم جنس پرستی کے الزام میں پانچ سال کی سزائے قید سنائی گئی۔ ان کی سزا کو سیاسی محرکات پر مبنی قرار دیا گیا اور نجیب رزاق کی اپنے سیاسی حریفوں کے خلاف کارروائی کا ایک حصہ کہا گیا۔ دریں اثناء آئی ایم ڈی بی نے کہا کہ 56 کروڑ امریکی ڈالر قرض کی ادائیگی گزشتہ ہفتہ آخرکار کردی گئی جب کہ ملائیشیاء کے ارب پتی مبینہ طور پر اس رقم کا غبن کرنے میں ملوث تھے۔ گزشتہ ہفتہ ’نیویارک ٹائمس‘ کی ایک تحقیقاتی رپورٹ میں لاکھوں ڈالر مالیتی لکژری امریکی جائیداد کی نجیب رزاق کے خاندان سے قربت رکھنے والے ساہوکار لوتائیق جھو نے خریدی تھی۔

TOPPOPULARRECENT