Saturday , November 18 2017
Home / ہندوستان / وزیراعظم ملک کو 2022ء تک نمبر 1 بنانے کے خواہاں

وزیراعظم ملک کو 2022ء تک نمبر 1 بنانے کے خواہاں

ممبئی ۔ 23 اگست (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی چاہتے ہیں کہ ملک کے شہری ہر تحریک میں شرکت کریں تاکہ ہندوستان کو دنیا کا نمبر1 ملک بنادے۔ مرکزی وزیر لیبر بنڈارو دتاتریہ نے آج کہا کہ وزیراعظم نے ہندوستان کو کرپشن، غربت، دہشت گردی، ذات پات، فرقہ پرستی اور دیگر سماجی برائیوں سے پاک کرنے اور اسے 2022ء تک دنیا کا نمبر1 ملک بنانے کا تہیہ کرلیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان چھوڑدو تحریک کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر ترنگا یاترا تقریب منعقد کی گئی ۔ایمپلائز پراویڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن ممبئی اس کا منتظم تھی۔ آزادی کے 70 سال بعد بھی ہندوستان غربت اور دیگر سماجی برائیوں کی وجہ سے پیشرفت کرنے سے قاصر ہے۔ سکندرآباد کے رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ سماجی برائیوں جیسے غربت پر قابو پانے کیلئے وزیراعظم نے ایک بیداری شعور پروگرام شروع کر رکھا اور عوام سے خواہش کی ہیکہ عہد کریں گے ’’کریں گے اور کرکے رہیں گے‘‘۔ جاپان کے عوام خود کو خاپانی انگلستان کے خود کو انگریز، فرانس کے خود کو فرانسیسی کہتے ہیں ۔ ہندوستان میں کہتے ہیں کہ میں گپتا ہوں، میں یادو ہوں اس طرح اپنی ذات پات کے ذریعہ اپنا تعارف کرتے ہیں۔ کوئی ہندوستانی ہونے ایک دعوی نہیں کرتا۔ ہمیں ذات پات کے جعل سے نکلنا چاہئے۔ وہ ای پی ایف او کی ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے۔

TOPPOPULARRECENT