Saturday , January 20 2018
Home / سیاسیات / وزیراعظم منموہن سنگھ انتخابی نتائج سے پہلے اپنے نئے بنگلہ میں منتقل ہونے کا امکان

وزیراعظم منموہن سنگھ انتخابی نتائج سے پہلے اپنے نئے بنگلہ میں منتقل ہونے کا امکان

نئی دہلی ۔6اپریل( سیاست ڈاٹ کام ) موتی لعل نہرو روڈ پر ایک وسیع و عریض بنگلہ وزیراعظم منموہن سنگھ کی آمد کیلئے تیار کیا جارہا ہے ۔ امکان ہے کہ لوک سبھا کے انتخابی نتائج کے 16مئی کو اعلان سے پہلے اپنی سبکدوشی کے بعد وزیراعظم اس بنگلہ میں منتقل ہوجائیں گے ۔ وزیراعظم کے دفتر نے سی پی ڈبلیو ڈی کو ہدایت دی ہے کہ 30اپریل تک بنگلہ کے تمام کام مک

نئی دہلی ۔6اپریل( سیاست ڈاٹ کام ) موتی لعل نہرو روڈ پر ایک وسیع و عریض بنگلہ وزیراعظم منموہن سنگھ کی آمد کیلئے تیار کیا جارہا ہے ۔ امکان ہے کہ لوک سبھا کے انتخابی نتائج کے 16مئی کو اعلان سے پہلے اپنی سبکدوشی کے بعد وزیراعظم اس بنگلہ میں منتقل ہوجائیں گے ۔ وزیراعظم کے دفتر نے سی پی ڈبلیو ڈی کو ہدایت دی ہے کہ 30اپریل تک بنگلہ کے تمام کام مکمل کرلئے جائیں

کیونکہ اس دن کے بعد وزیراعظم کسی بھی وقت یہاں منتقل ہوسکتے ہیں ۔ منموہن سنگھ اور ان کی شریک حیات گرشرن کور فبروری میں اس بنگلہ کا دورہ کرچکے ہیں ۔ اس کے بعد ہی اس بنگلہ کو سبکدوشی کے بعد ان کی قیامگاہ کے طور پر منتخب کیا گیا ہے ۔فی الحال وزیراعظم 7ریس کورس روڈ پر مقیم ہیں ۔ مجوزہ بنگلہ میں سابق چیف منسٹر دہلی شیلاڈکشٹ مقیم تھیں۔

TOPPOPULARRECENT