Tuesday , December 11 2018

وزیراعظم مودی دلت مخالف : راہول گاندھی

نئی دہلی ۔9 اپریل ۔(سیاست ڈاٹ کام) کانگریس کے صدر راہول گاندھی نے وزیراعظم پر ذات پات کے تعصب اور دلتوں کے مخالف ہونے کاالزام عائد کیا اور کہاکہ جبر و استبداد پر مبنی بی جے پی کے نظریہ کے خلاف کانگریس ہمیشہ ڈٹ کر کھڑی رہے گی ۔ راہول گاندھی نے پارلیمنٹ کی عدم کارکردگی اور مبینہ فرقہ پرستی کے خلاف کانگریس کے ملک گیر برت کی راج گھاٹ پر قیادت کررہے تھے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی یہ سب سے بڑی اور قدیم جماعت ( کانگریس) 2019 ء کے عام انتخابات میں بی جے پی کے زیرقیادت این ڈی اے کو شکست دیگی ۔ راہول گاندھی نے اخباری نمائندوں سے مزید کہاکہ ’’سارا ملک جانتا ہے کہ وزیراعظم مودی مخالف دلت ہیں۔ یہ کوئی راز نہیں ہے ۔ بی جے پی دلتوں ، قبائیلیوں اور اقلیتوں کو دبانے اور کچلنے کے نظریہ پر عمل پیرا ہے۔ ہم اس کے خلاف کھڑے ہوں گے اور 2019 ء کے عام انتخابات میں اُنھیں شکست دیں گے ‘‘ ۔ راہول گاندھی نے کہاکہ بی جے پی کے دلت ارکان پارلیمنٹ بھی کہہ چکے ہیں کہ مودی ذات پات پر یقین رکھتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT