Friday , June 22 2018
Home / ہندوستان / وزیراعظم مودی سلمان خان کی بہن کی شادی میں شرکت کریں گے

وزیراعظم مودی سلمان خان کی بہن کی شادی میں شرکت کریں گے

ممبئی ۔ 22 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی کو بالی ووڈ اداکار سلمان خان سے زیادہ قربت ہے۔ اس لئے انہوں نے سلمان خان کی بہن ارپتا کی شادی میں شرکت سے اتفاق کیا ہے۔ وزیراعظم مودی نے اس سال 26 مئی کو اپنی حلف برداری تقریب میں شرکت کے لئے سلمان خان اور ان کے والد سلیم خان کو مدعو کیا تھا۔ اب سلیم خان اپنی دختر کی 16 نومبر کو مقررہ شادی کیلئے وزیراعظم مودی کو مدعو کررہے ہیں۔ سلیم خان کے قریبی ذرائع نے کہا کہ جی ہاں یہ خاندان وزیراعظم مودی کو مدعو کرے گا اور توقع ہیکہ مودی شادی کی تقریب میں شرکت کریں گے۔ سلیم خان نے اپنی دختر کی شادی کو زیادہ دھوم دھام سے نہ کرنے پانے فرزندان کو ہدایت دی ہے۔ وہ سادگی سے شادی کرنا چاہتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT